ملک بھر میں کرپشن کیسز ایک ماہ میں نمٹانے کی ہدایت

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 عالمی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)حکومت کی جانب سے ملک بھر کے اداروں میں کرپشن کے مرتکب افرادکے زیرالتوا کیسز ایک ماہ میں نمٹانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے تمام اداروں میں چیک اینڈ بیلنس اور کرپشن کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ اینٹی کرپشن حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کرپشن سے متعلقہ تمام زیر التواء کیسز کو ایک ماہ کے اندر اندر نمٹا کر متعلقہ عدالتوں کو ارسال کریں تاکہ ان کیسز کے فیصلے ہوں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔