ٹرمپ پھرسرگرم،آئندہ بھی صدارتی امیدوارکااعلان متوقع

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 عالمی

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ٹرمپ نے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کنزرویٹیو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں وہ ممکنہ طور پر 2024 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کرسکتے ہیں۔ صدارت سے سبکدوشی اور جو بائیڈن کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ سابق امریکی صدر کی پہلی باقاعدہ عوامی تقریر اور سیاسی سرگرمی ہوگی۔ ٹرمپ کی تقریر کے حاصل ہونے والے اقتباسات کے مطابق وہ ریپلکن پارٹی کے مستقبل اور اپنے سیاسی ایجنڈے سے متعلق اہم اعلانات کریں گے۔ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ریپلیکن پارٹی پر اپنے کنٹرول اور بالادستی کا دعویٰ کریں گے۔