چینی سرمایہ کاری میں اضافہ،پاکستان کی معیشت مضبوط

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد: رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران پاکستان میں چینی سرمایہ کاری 402.8 ملین ڈالر کے ساتھ سرفہرست ہے۔ چینی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے، 2020 میں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کل 117 غیر ملکی کمپنیوں میں سے زیادہ تر چینی تھیں۔گوادر پرو کی رپورٹ کے مطابق دیگر ممالک کی نسبت چین کی پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث پاکستان کی معیشت مضبوط ہوئی ہے ۔ دیگر ممالک سے مجموعی طور پر ایف ڈی آئی میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔برطانیہ سے 83.8ملین ڈالر ، امریکہ 73.5 ملین ڈالر اور مالٹا سے بھی 60.6 ملین ڈالر کی نمایا ں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی۔ ناروے سے سرمایہ کاری میں واضح تبدیلی نے ایف ڈی آئی کو بڑی حد تک متاثر کیا۔ اسکینڈی نیویائین ممالک سے مزید سرمایہ کاری کی بجائے 25.8 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔