سینیٹ:متحدہ نے پی پی کی پیشکش ٹھکرادی،حکومت کاساتھ دینے کافیصلہ

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 عالمی

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سینیٹ انتخابات میں وفاق میں اتحادی جماعت تحریک انصاف کے ساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی متحدہ کو یوسف رضا گیلانی کی نشست پر حمایت کے عوض سندھ سے دو سینیٹ نشستوں کی پیشکش پر ایم کیو ایم نے 12 گھنٹوں میں رابطہ کمیٹی کے دو اہم اجلاس کیے۔ذرائع کے مطابق بہادرآباد مرکز میں رات گئے ختم ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد برقرار رکھا جائے گا اور اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی کی نشست پر پیپلزپارٹی کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ تاہم مستقبل میں سندھ کی سطح پر پیپلزپارٹی سے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔