کوروناکیسزبڑھنے پرمیرپورمیں ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 عالمی

میرپور: آزاد کشمیرکے علاقے میرپور میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد آج سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر میرپور بدر منیر کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سخت فیصلہ کرنا پڑا، ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔بدر منیر کا کہنا ہے کہ میر پور آزاد کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ دو ہفتے بند رہے گی جب کہ شادی ہالز اور عوامی اجتماعات پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ میرپور آزاد کشمیر میں میڈیکل اسٹورز، اسپتال اور پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے جب کہ گوشت، سبزی، پھل اور دیگر کاروبار صرف منگل اور جمعہ کو کھلیں گے۔