متحدہ پھرناراض؟،تحریک انصاف کے ظہرانے میں شرکت نہ کی

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 عالمی

کراچی:پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے 3 مارچ کو ہونے والے انتخابات کیلئے نئی صف بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں تحریک انصاف نے چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو بھی دعوت دی گئی۔ ظہرانے میں صدرجی ڈی اے صدرالدین راشدی ، وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی کے ارکان نے شرکت کی تاہم دعوت کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان کا کوئی رکن ظہرانے میں نہ پہنچا۔ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما مولوی محمود کا کہنا تھاکہ امیدواران کے اعزاز میں دعوت دی ہے، اتحادیوں کو بھی ظہرانے پردعوت دی لیکن ایم کیو ایم کا وفد مصروفیت کے باعث نہیں آسکا۔ دوسری جانب اس حوالے سے ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم ارکان صوبائی اسمبلی تنظیمی مصروفیت کے باعث پی ٹی آئی ظہرانے میں شریک نہیں ہوسکے۔