ایک زرداری سب پربھاری؟،سابق صدرسینیٹ الیکشن کیلئے اسلام آبادپہنچ گئے

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے۔ سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہونے ہیں جس کیلئے وفاقی دارالحکومت میں گہما گہمی جاری ہے جبکہ اپوزیشن رہنماؤں کی بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں اب سابق صدر آصف علی زرداری بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری میڈیکل بورڈ سے اپنا چیک اپ کرائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری تین مارچ کو سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے کراچی جائیں گے۔