سینیٹ الیکشن،عمران خان متحرک،ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کافیصلہ

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 عالمی

سینیٹ انتخابات کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات پر حکمت عملی ترتیب دے دی ہے، وزیراعظم اگلے دو روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کریں گے اور اُن کے مسائل سُنیں گے اور خدشات دورکریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی مؤخر ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق تاحال وفاقی کابینہ کا اجلاس نہیں بلایا گیا ہے۔