3اہم وزرانیب ریڈارپرآگئے،اسحاق ڈار،اکرم درانی کیخلاف انکوائری بند،حکومتی حلقوں میں ہلچل

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 عالمی

اسلام آباد:چیئرمین نیب نے ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس 3مارچ کو طلب کرلیا۔نیب راولپنڈی نے روزویلٹ ہوٹل بند کرنے کے خلاف شکایت کی تصدیق مکمل کرلی۔سینئرصحافی وتجزیہ نگارسہیل اقبال بھٹی نے رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ کہ نیب نے تین اہم وزرا سمیت سرکاری افسران کے خلاف انکوائری کی سفارش کردی۔نیب نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے خلاف انکوائری منظور کرنے کی سفارش کی ہے۔نیب نےسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ٹیکس امور کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ٹیکس ریبٹ غلط دینے سےمتعلق اسحاق ڈارکے خلاف ثبوت نہیں ملے۔سابق وزیر ہا ئوسنگ اکرم درانی اورایم ڈی جمیل احمد کے خلاف انکوائری بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔