چودھری سرور کے صاحبزادے سکاٹش لیبر  پارٹی کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 عالمی

گلاسگو:گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور  سکاٹش لیبر  پارٹی کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب کر لیے گئے۔ انس سرور 2016 سے گلاسگو ریجن کے لیے سکاٹش پارلیمنٹ کے رکن اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے ہیں۔ 38 برس کے انس سرور بھاری اکثریت سے اسکاٹش لیبر پارٹی کے لیڈر منتخب ہوئے ہیں اور انہیں اپنے مدمقابل مونیکا نینن کے 43 فیصد کے مقابلے میں 57 فیصد ووٹ پڑے۔ سکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ کا یہ عہدہ جنوری 2021 میں پارٹی لیڈر رچرڈ لیونارڈ کے اچانک استعفے کے باعث خالی ہوا تھا۔