جمال خشوگی قتل رپورٹ،پاکستان کا اہم بیان سامنے آگیا

Muhammad Dastagir 28 Feb, 2021 عالمی

اسلام آباد:سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل سے متعلق امریکی انٹیلی جنس رپورٹ پر پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے جمال خشوگی کے قتل میں ملوث کرداروں کو سزا دلوانے کے لیے اقدامات اٹھائے، سعودی حکومت نے اس معاملے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان صحافی جمال خاشی کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی سعودی عرب کی کاوشوں کو تسلیم کرتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔