یوسف رضا کو ووٹ کے بدلے 2 امیدوار دستبردار،پی پی کی متحدہ کو پیشکش

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 عالمی

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کیلئے 2 نشستوں پر اپنے امیدوار دستبردار کرانے پر رضامندی ظاہر کردی۔ پیپلزپارٹی کا وفد ایم کیوایم پاکستان مرکز بہادرآباد پہنچا جس میں ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب اور وقار مہدی شامل تھے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں اور پی پی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم کی دو نشستوں کیلئے اپنے امیدوار دستبردار کرانے کو تیار ہیں لیکن متحدہ کو بھی یوسف رضا گیلانی والی نشست پر مدد کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر یہاں آئیں ہیں، متحدہ نے کہا ہے کہ ہماری گزارشات کو رابطہ کمیٹی میں رکھیں گے۔ ناصر حسین کا کہنا تھاکہ پنجاب میں تحریک انصاف بہت خوفزدہ تھی، تحریک انصاف کے امیدواروں پر ان کے ہی اراکین کو تحفظات تھے۔ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا تھاکہ مرکز آمد پر پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تاخیر سے ہی صحیح لیکن پیپلزپارٹی نے گزارشات رکھی ہیں-