برازیل کے معروف ایمازون جنگلات میں درختوں کی کٹائی کے بعد فیس بک پر غیر قانونی پلاٹوں کی خریدو فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق آگ لگانے والوں کی جانب سے ایمازون کی جنگلات میں مختلف مقامات پر درختوں کو پہلے آگ لگائی جاتی ہے اور پھر زمینوں کو ہموار کر کے پلاٹننگ کی جاتی ہے اور پھر ان پلاٹوں کو فیس بک پر مہنگے دام فروخت کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایمازون کے محفوظ علاقوں میں مقامی جنگلات اور مقامی لوگوں کے لیے مختص اراضی پر اگے درختوں کی کٹائی اور ان کی فیس بک پر خریدو فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔