مسئلہ کشمیر پر حکومت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں،دفترخارجہ

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 عالمی

اسلام آباد:دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں دونوں ممالک کے ڈائریکٹرز جنرل آپریشن (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان 'ہاٹ لائن رابطے' کے بعد بھارت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر تنازع پر پاکستان کے اصولی اور دیرینہ مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے'۔ پاکستان کی حکومت نے اس سے قبل بھارت سے مشغول ہونے کے لیے شرائط رکھی تھیں جس میں خاص طور پر اگست 2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو الحاق کرنے کے اقدام اور کشمیری عوام کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں اور مظالم کا خاتمہ شامل تھا۔