پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے ،للکارا تو پوری قوت سےجواب دیں گے:پاک فوج

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 عالمی

پاک فوج کے ترجمان اور شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے لیکن جب للکارا گیا تو پوری قوت کے ساتھ جواب دیں گے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرنے کے 2 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے ترجمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔