سعودی عرب نے جمال خشوگی پر امریکی رپورٹ مسترد کردی

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 عالمی

ریاض: سعودی عرب نے جمال خشوگی کے قتل کے معاملے پر امریکی رپورٹ مسترد کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمال خاشقجی قتل کے معاملے پر امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ منفی، غلط اور ناقابل قبول ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ امریکی رپورٹ میں غلط معلومات کی بنیاد پر نتیجہ اخذ کیا گیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ جمال خشوگی قتل میں سعودی حکام نے ملکی قوانین کے تحت ہر ممکن قدم اٹھایا اور بہتر انداز میں تحقیقات کیں تاکہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے جب کہ ملزمان کو سعودی عدالت سے مجرم ٹھہرا کر سزائیں بھی دیں جن کا جمال خشوگی کے اہلخانہ نے خیر مقدم کیا۔