”یور آنرسے مخاطب نہ کریں،یہ امریکا کی سپریم کورٹ نہیں“

Muhammad Dastagir 26 Feb, 2021 عالمی

نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے درخواستگزار سے کہا کہ چونکہ بینچ کو غلط لقب سے مخاطب کیا گيا اس لیے سماعت ملتوی کی جاتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوڈے کی سربراہی والے ایک بینچ نے غیر مناسب طریقے سے عدالت عظمٰی کو مخاطب کرنے مدعی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مناسب القابات سےگریز کیا جائے۔ بینچ نے اس بات پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور سماعت یہ کہہ کر ملتوی کر دی گئی کہ پہلے اچھی طرح سے تیاری کی جائے جس کے بعد سماعت ہوگی۔ کیس کی پیروی کرتے ہوئے وکیل نے جب عدالت کو ’یور آنر‘کے الفاظ سے مخاطب کیا تو چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہمیں یور آنر جیسے غلط الفاظ سے مخاطب نہ کریں، کیونکہ یہ امریکا کی سپریم کورٹ نہیں ہیں۔