”فوج پر انگلیاں اٹھانے والوں کو حکومت بہتر جواب دے رہی ہے“

Muhammad Dastagir 26 Feb, 2021 عالمی

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بے وزن چیزوں کا جواب دینا نہیں بنتا اور افواج پر انگلیاں اٹھانے والوں کو حکومت بہتر جواب دے رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل 'اے آر وائی' کے پروگرام 'دی رپورٹرز' میں گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ جہاں پر جواب دینے کی ضرورت پڑتی ہے پاک فوج جواب دیتی ہے، جو انگلیاں اٹھاتے ہیں حکومت انہیں بہتر جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے بے وزن چیزوں کا جواب دینا نہیں بنتا۔ ترجمان پاک فوج نے پاک ۔ بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی پر سختی سے عملدرآمد کرنے پر اتفاق کے حوالے سے کہا کہ 'ڈی جی ایم اوز رابطے کا میکنزم 1987 سے ہے، حالات چاہے جیسے ہوں دونوں ڈی جی ایم اوز کے درمیان شیڈول کے مطابق رابطہ ہوتا ہے، اگر کوئی ایمرجنسی ہو تو شیڈول کے علاوہ بھی یہ رابطہ ہو جاتا ہے۔'