ڈسکہ دھاندلی کیس ،ڈپٹی کمشنراور ڈی پی اوکو معطل کرنے کا فیصلہ

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 عالمی

اسلام آباد:این اے 75 ڈسکہ دھاندلی کیس میں الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر ڈسکہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ کمشنر ڈسکہ اور ریجنل پولیس آفیسر ڈسکہ کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کمشنر اور آر پی او کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور اور آئی جی پنجاب کو بھی جواب دہی کے لیے طلب کرلیا ہے۔