این اے 75الیکشن کالعدم قرار،18 مارچ کو دوبارہ پولنگ کاحکم

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 عالمی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دےدیا۔ لیکشن کمیشن نے حکم دیا ہےکہ حلقے میں الیکشن کے لیے سازگار ماحول نہیں تھا جس کے بعد الیکشن کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔الیکشن کمیشن نے حلقے میں 18 مارچ کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن میں جو امیدواروں کو ماحول دیا گیا وہ منصفانہ نہیں تھا، فری اور فیئر ماحول میں الیکشن کا انعقاد نہیں ہوسکا جس کی بنا پر اس الیکشن کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔