پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکاہاٹ لائن پررابطہ،فائربندی پراتفاق

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 عالمی

راولپنڈی:پاکستان اور انڈیا کنٹرول لائن پر فائر بندی کے لیے پہلے سے موجود معاہدوں پر سختی سے عملدرآمد پر متفق ہو گئے ہیں۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کے دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرلزملٹری آپریشنز نے ہاٹ لائن پر اہم رابطہ کیا ہے، جس کے بعد دوران گفتگو انہوں نے اتفاق کیا کہ 24 اور 25 فروری کی درمیانی رات سے وہ لائن آف کنٹرول کے تمام سیکٹرز پر فائر بندی کے حوالے سے تمام معاہدوں اور سمجھوتوں پر سختی سے عمل کریں گے۔ یان میں کہا گیا ہے کہ پائیدار امن اور دونوں اطراف کے مشترکہ مفاد کے لیے ایک دوسرے کے معاملات اور خدشات جو امن کے لیے خطرہ اور کشیدگی کا باعث بن سکتے یہیں کو حل کیا جائے گا۔ اور دونوں ممالک ہاٹ لائن رابطوں اور بارڈر فلیگ میٹنگز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ اٹھارہ سالوں میں لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی 13627 بار خلاف ورزی کی گئی ہے۔