جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پرایران کونئی پابندیوں کی دھمکی

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 عالمی

برلن،فرانس،لتذن:جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ عالمی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی سے باز رہے ورنہ اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ جوہری توانائی سے متعلق بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے اور ایسے تمام اقدامات سے باز رہے جو جوہری پروگرام سے متعلق شفافیت میں کمی لا سکتے ہیں۔