”حکومت مریم نوازکوگرفتارکرناچاہتی ہے“

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 عالمی

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ حکومت مریم نواز کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر مریم نواز کو گرفتار کیا گیاتو نواز شریف کا بیانیہ اور تیزی سے آگے بڑھے گا۔