"ووٹ چوری میں عمران خان کے نیچے ایجنسیاں ملوث"

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 عالمی

وزیرآباد:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہےکہ  ووٹ چوری میں عمران خان کے نیچےکام کرنے والی ایجنسیاں ملوث ہیں۔ وزیرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیر آباد والوں نے ووٹوں کے تھیلے لےکر بھاگنے والوں کو پیچھے سے پکڑا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آفس سے ہدایات کے بغیرایک سوئی بھی نہیں ہل سکتی، یہ مقامی تحریک انصاف یا انتظامیہ کا کام نہیں، نام ان کے پاس آچکے ہیں کہ کہ کس نے ڈسکہ کے پریزائیڈنگ افسروں کو اغوا کیا،کتنوں کو ایک ڈیرے پر لے جایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرے پر پی ٹی آئی کا کون کون سارکن اورکس کس ایجنسی کا کون کون رکن تھا، یہ خود سچ بتادیں ورنہ وہ عوام کے سامنے سچ لائیں گی۔