ڈسکہ میں منظم آپریشن ہوا،سچ بتادیں ورنہ میں بتادونگی:مریم

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 عالمی

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ الیکشن سے متعلق سچ بتا دیں، ورنہ مجھے بتانا پڑے گا۔مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ دو افراد کے نام میرے پاس آ چکے ہیں۔ یہ دھاندلی نہیں، منظم آپریشن تھا جو اعلیٰ سطح سے مینج ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کرکے پوری رات ایک مقام پر رکھا گیا۔ تحریک انصاف کے سرکردہ اراکین کی موجودگی میں نتائج تبدیل کرائے گئے۔لیگی رہنما مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ 14 گھنٹے بعد ان کا اچانک باجماعت وارد ہو جانا نچلے لیول کا کام ہے؟