کوروناسے پاکستان میں مزید50 اموات،کیسز کی تعداد پونے چھ لاکھ ہوگئی

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 708 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 196 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 68 ہزار 891، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 741، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 282، بلوچستان میں 19 ہزار 4، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 954، اسلام آباد میں 43 ہزار 753 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 955 کیسز رپورٹ ہوئے۔