عمران خان کا دورہ سری لنکا،میتیں جلانے پر مسلمانوں کا احتجاجی مظاہرہ

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 عالمی

کولمبو:وزیر اعظم عمران خان سرکاری دورے پر سری لنکا میں موجود ہیں جہاں اقلیتی مسلمان برادری کے افراد نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کو جبراً جلانے کی پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں درجنوں مسلمانوں نے علامتی جنازوں اور تابوت اٹھا کر مظاہرہ کیا اور مسلمانوں کی میتیں جلانے کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان کی سری لنکا آمد کے موقع پر مظاہرے کی بڑی وجہ دو ہفتے قبل دیا گیا ان کا وہ بیان تھا جس میں انہوں نے مسلم اقلیت کے مطالبے کے حق میں بات کی تھی۔