بوئنگ کمپنی کی777طیاروں کاانجن استعمال ترک کرنے کی تجویز

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 عالمی

بوئنگ کمپنی نے ایئرلائنز کو اپنے تیار کردہ بوئنگ777 جیٹ طیاروں میں استعمال ہونے والے انجنز کے استعمال کو ترک کرنے کی تجویز دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پرٹ اینڈ وٹنی پی ڈبلیو 4000 انجنز کے حوالے سے یہ تجویز ہفتے کے روز یونائیٹڈ ایئرلائنز 777 کے سیدھے ہاتھ کے انجن کے بند ہونے کے بعد ڈینور میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کے بعد سامنے آئی۔