چکن کے شوقین خبردار!نئے برڈفلوسے دنیابھرمیں ہلچل

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 عالمی

اسکو: روس میں نئے برڈ فلو ’’ایچ 5 این 8‘‘ (H5N8) سے سات انسانوں کے متاثر ہوئے ہیں اور روسی حکام نے اس بارے میں عالمی ادارہ صحت کو اطلاع بھی دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق، حالیہ چند ماہ سے ’’ایچ 5 این 8‘‘ برڈ فلو کی وبا سے روس، یورپ، چین، مشرقِ وسطی اور شمالی افریقہ سمیت کئی علاقوں کی مرغیاں اور بطخیں شدید متاثر ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ جب اس وائرس نے انسانوں کو بھی متاثر کرنا شروع کیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی طرح برڈ فلو یا ’’ایویئن انفلوئنزا‘‘ وائرس کی بھی درجنوں اقسام ہیں۔ البتہ ان میں صرف چند ایک ہی انسانوں میں بیماری اور وباؤں کا باعث بن چکی ہیں جن میں H1N1 ،H5N1، H7N9 اور H9N2 وغیرہ شامل ہیں۔1918 میں کروڑوں انسانی جانوں کا خراج لینے والے عالمی ’’اسپینش فلو‘‘ کی وجہ بھی ایک H1N1 وائرس ہی تھا جو 2009 میں، تبدیلی کے بعد، ایک بار پھر ’’سوائن فلو‘‘ کی عالمی وبا کا باعث بنا۔ تاہم اسپینش فلو کے مقابلے میں سوائن فلو کی ہلاکت خیزی خاصی کم رہی۔