اہم خبریں

سینیٹ الیکشن:فیصل واوڈااہل،پرویزرشید،رئوف صدیقی،خضرعسکر زیدی نااہل قرار

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 عالمی

کراچی،لاہور:سینیٹ الیکشن کیلیےفیصل واوڈاکواہل جبکہ پرویزرشید،رئوف صدیقی،خضرعسکر زیدی نااہل قراردیدیاگیا۔سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل مسترد کردی۔الیکشن ٹریبونل نے سماعت کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف قادر مندوخیل کی اپیل کو مسترد کردیا اور پی ٹی آئی رہنما کی نامزدگی کو درست ٹھہراتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دیا۔علاوہ ازیںالیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان کے رؤف صدیقی اور سید خضر عسکر زیدی کی اپیلیں مسترد کردیں۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس آغا فیصل پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کے روبرو ایم کیو ایم کے رہنماؤں رؤف صدیقی اور سید خضر عسکر زیدی کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے دو رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ٹریبونل نے ایم کیو ایم رہنماؤں و سینیٹ امیدواروں رؤف صدیقی اور سید خضر عسکر زیدی کو سینیٹ کے لیے نااہل قرار دیدیا۔دوسری طرف لاہورمیں الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کے لیے ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف پرویز رشید کی اپیل پر سماعت کی۔الیکشن ٹریبونل کے سنگل رکنی بینچ جسٹس شاہد وحید نے پرویز رشید کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔الیکشن ٹریبونل نے پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔