اہم خبریں

فوجی ترجمان کی ڈی جی آئی ایس آئی کی تبدیلی کی خبروں کی تردید

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 عالمی

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔پریس کانفرنس کے دوران انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ، میجر جنرل بابر افتخار نے آئی ایس آئی چیف کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کی۔پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان چیزوں کے بارے میں قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،فوج میں سینیئر لیول پر تقرر کے بعد افسر مدت پوری کرتا ہے۔