کوروناکےوارجاری،مزید41 افراد انتقال کرگئے،ایک ہزار سے زائد کیسزرپورٹ

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 عالمی

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 41 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید ایک ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33978 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1050 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 41 ہلاکتیں ہوئیں۔