سعوی عرب میں خواتین کوفوج میں بھرتی کرنے کی اجازت مل گئی

Muhammad Dastagir 22 Feb, 2021 عالمی

ریاض:سعودی عرب کی حکومت نے مسلح افواج میں خواتین کو شامل ہونے کی اجازت دے دی۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے حکم نامے میں کہا گیا کہ حکومت نے دونوں جنس کے لیے مسلح افواج کے دروازے کھول دیے ہیں اور دونوں جنس کے افراد ایک ہی داخلہ پورٹل کے ذریعے اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔سعودی عربین آرمی، رائل سعودی ایئر ڈیفنس، رائل سعودی نیوی، رائل سعودی اسٹریٹجک میزائل فورس اور آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز میں خواتین کو سولجر سے سارجنٹ کے ملٹری رینکس پر بھرتی کیا جائے گا۔