اسلام آباد:سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس میں بینچ کی تشکیل کا فیصلہ سنا دیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے ایک صفحے پر مشتمل مختصر فیصلہ سنایا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بینچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہے، چیف جسٹس چاہیں تو نظرثانی درخواستوں پر لارجر بینچ بھی بنا سکتے ہیں۔سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ 5 ایک کی نسبت سے سنایا۔