گوادر پورٹ فری زون کی راہ میں 6بڑی رکاوٹیں حائل ہونے کا انکشاف

Muhammad Dastagir 22 Feb, 2021 عالمی

اسلام آباد:سی پیک کے محور گوادر پورٹ فری زون کی راہ میں 6بڑی رکاوٹیں حائل ہونے کا انکشاف ہواہے۔سینئرصحافی صحافی سہیل اقبال بھٹی کی نجی ٹی وی پر پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق سی پیک کے تحت 28ارب ڈالر مالیت کے 26 نئے منصوبوں پرکام حتمی مرحلے میں داخل۔گوادر پورٹ فری زون پر کاروباری سرگرمیوں کیلئے سرمایہ کاروں کو 42لائسنس جاری ۔فری زون پالیسی اور صوبائی ٹیکسوں کی چھوٹ نہ ملنے پر کاروباری سرگرمیاں شروع نہ ہوسکیں۔بجلی کی عدم دستیابی،فری زون فیز 3کیلئے پاکستان کوسٹ گارڈز بڑی رکاوٹ ہیں۔وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے سی پیک منصوبوں میں تاخیر کو ملکی مفاد کے منافی قراردیدیا\بریک واٹر کی تعمیر اور برتھنگ ایریا کے ڈریجنگ میں تاخیر کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ۔حکومت بلوچستان اور انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سے این او سی حاصل کرنے میں دشواری ہے۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے متبادل راستے،ایل این جی اور دوسری اشیاء کی بندرگاہ کے ذریعے در آمد ہونی چاہئے