”رانا ثنااللہ نےقتل کی منصوبہ بندی کی“،اہم شخصیت کااہم بیان سامنے آگیا

Muhammad Dastagir 22 Feb, 2021 عالمی

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپنےسپیشلسٹ غنڈہ گردوں کو ‏ڈسکہ الیکشن میں بھیجا، رانا ثنااللہ نےقتل کی منصوبہ بندی کی۔ڈسکہ میں وفاقی وزرا کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ‏سوگوار خاندان کےساتھ اظہار ہمدردی کرنےآیاہوں، ن لیگ نےہمیشہ پیسے،غنڈہ گردی کی سیاست ‏کی ہےن لیگ نےقتل وغارت گری کیلئےراناثنااللہ اورجاویدلطیف کوبھیجا، ماضی میں بھی سانحہ ‏ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کوقتل کیاگیاتھا۔ شبلی فراز نے کہا کہ عوام کویادہےسانحہ ماڈل ٹاؤ کےمرکزی کردارراناثنااللہ تھے اور ڈسکہ میں ‏بھی رانا ثنااللہ نے قتل کی منصوبہ بندی کی ن لیگ غنڈہ گردی اورقتل وغارت کی سیاست کرتی ‏آئی ہے۔