شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل ہمیشہ کیلئے شاہی ذمہ داریوں سے عاق

Muhammad Dastagir 20 Feb, 2021 عالمی

لندن:برطانوی شاہی خاندان نے اعلان کیا ہے کہ اب 36 سالہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل دوبارہ کبھی شاہی ذمہ داریاں حاصل نہیں کر پائیں گے۔شہزادہ ہیری نے جنوری 2020 کے آغاز میں ہی شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں ملکہ برطانیہ نے ان کے فیصلے کی تائید کی تھی۔مارچ 2020 میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل باضابطہ طور پر شاہی ذمہ داریوں سے الگ ہوکر شاہی محل سے باہر چلے گئے تھے۔شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شاہی ذمہ داریوں سے آزاد ہونے کے بعد ابتدائی طور پر کینیڈا اور بعد ازاں امریکا منتقل ہوگئے تھے اور اب وہ امریکا میں عام حیثیت کی زندگی گزار رہے ہیں۔