امریکا کی 6 ریاستوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی،بھاری جانی و مالی نقصان

urduwebnews 11 Dec, 2021 عالمی

واشنگٹن(اردو ویب نیوز)امریکا کی 6 ریاستوں میں 30 سے زیادہ ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کینٹکی میں 200 میل سے زائد کا سفر کرتے بگولے سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔متعدد گاڑیاں عمارتوں کے ملبے تلے دب گئیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے، 50 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیس ہیر نے تصدیق کی ہے کہ ریاست میں ہوا کے بگولوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یہ تعداد 100 تک پہنچ سکتی ہے۔متعدد گاڑیاں عمارتوں کے ملبے تلے دب گئیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے، 50 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیس ہیر نے تصدیق کی ہے کہ ریاست میں ہوا کے بگولوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یہ تعداد 100 تک پہنچ سکتی ہے۔کینٹکی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں موم بتی بنانے والی فیکٹری کی چھت گرنے سے ہوئی۔ اس کے علاوہ الی نوائے میں ایمازون کے ویئر ہاؤس اور آرکنساس میں ایک نرسنگ ہوم منہدم ہونے سے بھی ہلاکتیں ہوئیں۔