پریانتھاکمارا قتل کیس،مزیدنئےانکشافات سامنے آگئے

urduwebnews 08 Dec, 2021 عالمی

سیالکوٹ(اردو ویب نیوز)سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھاکمارا قتل کیس کی تحقیقات میں مزیدنئےانکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پریانتھا کے نائب کےطورپرکام کرنے والاوحید بھی جھگڑےکے وقت ساتھ تھا اور وحید نے فیکٹری مالک شہبازبھٹی کےساتھ مل کرصورتحال سنبھالنےکی کوشش کی۔ پولیس کی تحقیقات کے مطابق اشتعال بڑھتا دیکھ کر وحید ہی پریانتھا کو چھت پرلےکرگیا، وہ پریانتھا سے اپنی طرف کا دروازہ لاک کرنےکاکہہ کر جلدی سےنیچےآگیا لیکن بدقسمتی سے چھت کی طرف دروازے کی کنڈی نہیں تھی۔پولیس کے مطابق وحید نے خواتین ورکرزکو فیکٹری سے نکال کرعمارت کےعقبی حصے میں منتقل کیا جس وجہ سے بروقت محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے خواتین ورکرز محفوظ رہیں۔ پولیس نے فیکٹری سے لیے گئے 10 ڈی وی آر اور بائیو میٹرک مشینیں فرانزک لیب بجھوادیں جس کی رپورٹ آنے پر ویڈیوز اور بائیو میٹرک حاضری کو شواہد بنایا جائے گا۔