کراچی زلزلے سے لرز اٹھا،شہری کلمہ پڑھتے گھروں سے باہر نکل آئے

urduwebnews 08 Dec, 2021 عالمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کراچی کے مختلف علاقوں گلشن حدید، گڈاپ، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، ملیر، کینٹ، اسکیم 33 سمیت دیگرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کراچی میں رات 10 بج کر 16 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.1 اورگہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلومیٹر شمال میں تھا۔ رپورٹس کے مطابق زلزلے کے وقت لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے نکل آئے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے زلزلے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ بعض صارفین نے لوگوں کے گھروں سے باہر آنے کے مناظر بھی پوسٹ کیے۔شہری کلمہ پڑھتے گھروں سے باہر نکل آئے۔