بھارتی فوجی طیارہ گر کر تباہ،چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت شدید زخمی

urduwebnews 08 Dec, 2021 عالمی

نئی دہلی(اردو ویب نیوز)بھارتی فوج کے پہلے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں کونور کے قریب گر کر تباہ ہوا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولکا راوت اور عملے کے افراد سوار تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں اب تک 11 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت حادثے میں شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔