امریکا کا بیجنگ اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان

urduwebnews 07 Dec, 2021 عالمی

واشنگٹن(اردو ویب نیوز)امریکا نے بیجنگ ونٹراولمپکس میں کسی بھی امریکی عہدیدارکو نہ بھیجنےکا اعلان کیا ہے ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال فروری میں ہونے والے ونٹر اولپک گیمز میں صدربائیڈن یا کوئی بھی امریکی عہدیدار شرکت نہیں کرےگا۔ وائٹ ہاوس کے مطابق یہ فیصلہ چین کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ تاہم واشنگٹن میں چین کے سفارت خانے نے امریکا کا اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کے مطابق سفارتی بائیکاٹ کےباوجودامریکی ایتھلیٹ کوکھیلوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔