پریانتھاکو بچانےکی کوشش کرنے والے ساتھی منیجر کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

urduwebnews 05 Dec, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانےکی تنہا جدوجہد کرنے والے ساتھی منیجر ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کی بہادری اور شجاعت کو سلام پیش کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پریانتھا کمار کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش کی۔