سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل،شروع کتنے بجے ہوگا؟

urduwebnews 03 Dec, 2021 عالمی

کراچی(اردو ویب نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا۔ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 29 منٹ ہوگا اور سورج کو مکمل گرہن 12 بجے لگے گا جبکہ اس کا اختتام 2 بج کر 37 منٹ پر ہوگا۔ سورج گرہن جنوبی افریقہ، جنوبی آسٹریلیا ،جنوبی امریکہ نظر آئے گا۔ بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل ،اںٹارکٹیکا بحیرہ ہند کے علاقوں میں بھی گرہن دیکھا جاسکے گا۔سال 2021 میں اس سے قبل ایک سورج اور 2 چاند گرہن ہوچکے ہیں جن میں سے کوئی بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دیا۔ سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوا تھا۔