تحریک انصاف نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا

urduwebnews 01 Dec, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق شوکت ترین خیبر پختونخوا سےتحریک انصاف کے ٹکٹ پرسینیٹ الیکشن لڑیں گے اوروہ کل اپنےکاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایوب آفریدی نے اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفی دیا تھا۔ یاد رہے کہ ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے سے مشیر خزانہ شوکت ترین کی سینیٹر بنانے کی راہ ہموارہو گئی تھی جبکہ ایوب آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو استعفی پیش کیا تھا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری سینٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی جسے خوشی کے ساتھ واپس کیا۔