پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ای وی ایم کے ذریعے کرانے کا فیصلہ

urduwebnews 01 Dec, 2021 عالمی

لاہور(اردو ویب نیوز)پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (EVMs) کے ذریعے کروانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم پر انتخاب کی شق شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اب الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرائے جائیں گے، ووٹنگ مشین کو نئے بلدیاتی قانون کا حصہ بناکر منظور کرایا جائے گا۔