سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

urduwebnews 30 Nov, 2021 عالمی

کراچی(اردو ویب نیوز)ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے کمی کے بعد ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 22 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کے دام 1028 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 5110 روپے ہے۔ زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 96350 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 1794 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔