ریاض(اردو ویب نیوز)اب سب مکہ مدینہ جائینگے۔ عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے عمر کی حد ختم کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے عمرہ زائرین کیلئے عمر کی بالائی حد ختم کر دی ہے۔ اب 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد اب عمرہ کے لیے جا سکتے ہیں۔