سونے کی قیمت میں بھاری کمی

urduwebnews 27 Nov, 2021 عالمی

کراچی(اردو ویب نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپےکمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت 2400 روپےکمی کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ 10گرام سونےکی قدر 2 ہزار 58 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 5 ہزار 281 روپے ہوگئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکے دام 26 ڈالرکم ہوکر1787 ڈالر فی اونس ہیں۔