کورونا کی نئی قسم کا خطرہ،پاکستان نے ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں

urduwebnews 27 Nov, 2021 عالمی

اسلام آباد(اردو ویب نیوز)کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون‘ کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان نے ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔ انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ہانگ کانگ، جنوبی افریقا، موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو، اسواتینی اور بوٹسوانا پرسفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ تمام 7 مالک کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے، ان ممالک سے مسافروں کی براہ راست اوربالواسطہ آمد پرفوری پابندی ہوگی۔